20 اکتوبر 2018 - 19:44
ایران کی دنیا کے 30 ممالک کو پھولوں کی برآمدات

اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے 30 ممالک کو قدرتی آرائشی پھولوں کی برآمدات کرتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایرانی محکمہ جہاد زراعت کے ریسرچ سینٹر برائے آرائشی پودے کے سربراہ 'محمد رضا شفیعی' نے ایران ڈیلی اخبار کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران دنیا کے 30 ممالک کو سجاوٹی پھولوں کی برآمدات کرتا ہے.
ان کا کہنا تھا ایران تقریبا سالانہ 25 ملین ڈالر پھول مختلف ممالک کو برآمد کررہا ہے.
شفیعی نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایرانی آرائشی پھولوں کی فروخت اور برآمدات کے لئے مواقع کی فراہمی کی صورت میں ایران، سالانہ ایک ارب ڈالر آمدنی حاصل کر سکتا ہے.
محمد رضا شفیعی نے کہا کہ ایران کے علاقے ورامین اور محلات میں سجاوٹی پھولوں اگانے کے لئے دو اہم شہر ہیں.
ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا محلات سے صرف سالانہ 20 ملین ڈالر پھولوں کی برآمدات ہوتی ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲